بھٹکل:27/ڈسمبر (ایس او نیوز)بھٹکل تعلقہ مرچنٹ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام گوڈس اینڈ سرویس ٹیکس (جی ایس ٹی )کے متعلق گروسدھیندرابی بی اے ، بی سی اے کالج میں 29ڈسمبر کی دوپہر 3 بجے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں کمٹہ کے ٹیکس آفیسر بھرتیش کمار اور ہوناور کے ٹیکس آفیسر شریف ، اضافی قدری محاصل (VAT) سے جی ایس ٹی کی طرف جو منتقلی ہوئی ہے اس سلسلے میں تفصیلی معلومات و جانکاری دیں گے۔ اس موقع پر اسوسی ایشن کے ممبران، خواہش مند عوام کو شریک ہوکر استفادہ کرنےکی اسوسی ایشن کے صدر وینکٹیش پربھو نے اپیل کی ہے۔